Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر چار فضائی حملے

palestine_foundation_pakistan_gaza-attack6

صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا، گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر چار فضائی حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مقامی ذرائع نے ’’ مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع رفح کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی عمارت پر کم از کم ایک میزائل داغا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اسی عمارت کو کچھ روز قبل بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوسرا حملہ غزہ شہر کے جنوبی کالونی زیتون میں سیکیورٹی اڈے’’ فائز گریڈ‘‘ پر کیا گیا، اس جگہ کو متعدد بار پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اسی طرح خان یونس کے مشرقی گاؤں خزاعہ کی نجار کالونی پر بمباری میں کچھ گھر جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔ دوسری طرف رفح کے ساحل کے ساتھ اسرائیل کی کئی کشتیاں لنگر انداز ہو چکی ہیں، جہاں سے فلسطینی مچھیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز مغربی نقب پر ایک راکٹ پھینکا گیا تھا جس کے جواب میں حالیہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan