قابض اسرائیلی فوج نے شمال مغربی کنارے میں نابلس کے دو دیہاتوں کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک جام کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی تین گشتی پارٹیوں نے آج صبح جنین ، نابلس روڈ پر عرابہ اور جبع کے دیہاتوں کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ انہوںنے وہاں سے گزرنے والوں کی تلاشی لی جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شہریوں کے مطابق نابلس کے ”بیتا”دیہات پر قائم کی گئی رکاوٹیں ابھی تک موجود ہیں ۔ یہ رکاوٹیں اسرائیلی فوج اور گاؤں کے نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد قائم کی گئیں تھیں۔