مغربی کنارے کے جنوب مشرقی شہر سلفیٹ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی کر دیا.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو سلفیٹ کے گاٶں حارس میں ایک یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کر کے شہید کیا گیا. عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے کم از کم ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا. زخمی شہری کو ایک مقامی اسپتال لایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.
دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو نے صہیونی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد مسلح تھے اور انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سلفیٹ میں ایک یہودی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے. تاہم آزاد ذرائع سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی.