Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں ایک فلسطینی بچہ شہید

بیت لحم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارتِ صحت نےاعلان کیا ہے کہ بیت لحم کے جنوب میں واقع الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی بچہ قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا ہے۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ 15 سالہ بچہ ادہم سید صالح دهمان اس وقت زندگی کی بازی ہار گیا جب وہ قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے کیمپ پر دھاوے کے دوران لگنے والے شدید زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

وزارتِ صحت نے اپنے گذشتہ بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ بچے کو پیٹ میں گولی لگنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وزارت صحت نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ادہم دهمان کی شہادت کے بعد آج صبح سے مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے کیونکہ اس سے قبل مقبوضہ القدس کے شمال میں واقع کفر عقب اور قلندیا کیمپ میں بھی دو نوجوان قابض اسرائیل کی سفاکیت کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan