اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہر کو شہید کردیا ہے. 37سالہ شہید عزالدین کوازبہ کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کیا گیا جب وہ بیت المقدس کے قریب ایک شاہراہ عام پر چل رہے تھے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع مطابق شہید عزالدین کا تعلق مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل سے تھا اور وہ محنت مزودوری کی تلاش میں بیت المقدس جا رہے تھے. دوسری جانب قابض صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی شہریوں کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ اس کے مقبوضہ فلسطین سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں جانے کی کوشش کی. ادھر اسرائیلی ٹیلی ویژن ” ٹی وی 10″ کے مطابق فوج نے مقبوضہ فلسطین میں “معالیہ ادومیم” میں داخلے کی کوشش کرنے والے 15 فلسطینیوں کو واپس مغربی کنارے بھیج دیا ہے. فوج نے مبقوضہ فلسطین جانی کی کوشش میں آنے والوں کو کچھ دیر کے لیےحراست میں رکھا بعد ازاں انہیں واپس مغربی کنارے روانہ کر دیا گیا ہے. یہ تمام فلسطینی نسلی دیوار پھلانگ کر مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے