Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، قلقيليہ میں نوجوان شہید

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقيليہ میں پیر کی شام قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جامِ شہادت نوش کر گیا۔

پیر کی شام شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقيليہ میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے گولیاں چلانے کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہر کے رہائشی 18 سالہ نوجوان محمد کمال شریم کو شمالی ناکے کے قریب واقع توسیعی دیوار کے پاس موجودگی کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ گولی نوجوان کے سینے میں لگی تھی جس کے بعد اسے قلقيلية شہر کے درویش نزال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan