Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے جسے بے دردی کے ساتھ شہید کرنےکے بعد اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل بدھ کو غرب اردن کے شہروں رام اللہ اور بیت لحم میں دو فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جبکہ تیسرے فلسطینی کو شمالی شہر قلقیلیہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ رام اللہ میں سلواد کےمقام پر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی گولیوں کی بوچھاڑ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض فوج کی فائرنگ سے 20 سالہ عمر محمد علیان کے سینے میں گولی لگی جس کے باعث وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ پانچ کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی بچے 14 سالہ محمد فواد کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی بچے کی شہادت کا واقعہ حوسان کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز حوسان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر لاقف کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک مقامی وکیل 32 سالہ محمد حسن محمد عساف کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید اور کم سےکم تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan