اسرائیلی سپیشل فورس اور صہیونی پولیس نے اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں حرم قدسی کے صحن میں حملہ کر دیا۔ حملہ آور فورس اشک آور گیس کے گولے فائر کئے اور وہ بھاری ہتھیاروں سے کی جانے والی فائرنگ میں قبلہ اول کے صحن میں پیش قدمی کر رہے تھے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی “معا” نے فتح تنظیم میں القدس پراجیکٹ کے نگران کے حوالے سے بتایا ہے اس حملے میں دس فلسطینی زخمی ہوئے۔ پولیس نے تقریبا پندرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مسجد اقصی پر حملہ کرنے والی صہیونی پولیس کوشش کر رہی ہے کہ وہ مسجد میں موجود تقریبا ایک سو پچاس افراد تک پہنچ سکے کہ جو قبلہ اول کے دفاع کی خاطر رات گئے مسجد میں معتکف ہو گئے تھے۔ بہت سی اسلامی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ یہودی اتوار کے روز مسجد اقصی پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔ اس حملے سے پہلے انتہا پسند یہودیوں کی تیس تنظیموں نے شہر میں پوسٹر لگوائے تھے جن میں اپیل کی گئی تھی کہ یہود کے حملے کے موقع پر بڑے پیمانے مظاہرے کئے جائیں۔ فلسطین کے چیف جج الشیخ تیسیر التمیمی نے اپیل کی ہے نصرت مسجد اقصی کے لئے مسلمان قبلہ اول کی طرف مارچ کریں۔