اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلع الخلیل کے جنوبی علاقے الظاہریہ میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمد الطل کے گھر پر دھاوا بول دیا، فوج ان سے مختلف سوالات کرتے رہے اور آخر میں انہیں ’’ایٹزیون‘ میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجسنی کے ہیڈ کوارٹر میں آنے کا ہدایت نامہ دے کر چلے گئے۔ محمد الطل نے اس اسرائیلی کارروائی پر شدید تنقید کی بالخصوص اس صورت میں جب انہیں کچھ ماہ قبل ہی صہیونی عقوبت خانوں سے رہائی ملی ہے۔ وہ لگ بھگ چالیس ماہ جیل کاٹ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی درندہ صفت فوجیوں نے دو ماہ قبل بھی فلسطینی مجلس قانون ساز محمد الطیر کے گھر پر حملہ کر کے تفتیش کے ایسے ہی مراحل سے گزارا تھا۔