قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں نسلی امتیاز پر مبنی دیوار کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ کچل دیا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد بیت لحم کے شہریوں کی بڑی تعداد نےسڑکوں پر جمع ہو کر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر علاقے میں نسلی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کے خلاف اور تعمیر شدہ دیوار گرانے کے حق میں مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے اسرائٓیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پرقابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور زہریلی آنسو گیس استعمال کی۔
بلدہ معصرہ، بلعین اور نعلین کے مقامات پر ہونے والے ان مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی ہوائی فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ زہریلی آنسوگیس کے استعمال سے دجنوں افراد دم گھٹ کر زخمی ہوئے۔