سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے ضلع نقب کی دیمونا لائن پر ھشیرہ برادری کے گاؤں ’’قصر السر‘‘ پر دھاوا بول کر درجنوں گھر مسمار کر دیے، انہدامی کے احکامات پرعمل درآمد کے درمیان اہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سخت گرمی نے نقل مکانی پر مجبور بھی کیا گیا۔ اسی طرح اسرائیلی بلڈوزوں نے نقب میں ’’ابوصلب‘‘ اور ’’رخمہ‘‘ کی آبادیوں پر بھی دھاوا بول دیا اور گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ گھروں کے انہدام کی اس سفاکانہ کارروائی کےدوران صہیونی پولیس اہلکار نے علی عیسی ابوصلب نامی معذور اور فوج کو روکنے والے ایک اور شخص پر تشدد کیا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے بذریعہ ایمبولینس سوروکا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ صہیونی وزارت داخلہ پچھلے ہفتے گاؤں ’’عراقیب‘‘ کو بھی مکمل طور پر ملیا میٹ کر چکی ہے۔ تاہم اہل علاقہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے منہدم شدہ گھر دوبارہ تعمیر کرنا شروع کر دیے ہیں۔