غزہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز دو فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ساتھ لگی باڑ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
صہیونی فوج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے ’’کہ غزہ کی سرحد پر لگائی گئی باڑ کاٹ کر اسرائیلی علاقے میں در اندازی کے مرتکب دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ اور چاقو برآمد کئے گیے ہیں۔‘‘
اس سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج نے 44 اہالیاں غزہ کو حراست میں لیا ہے، ان میں 27 مچھیرے، 14 در انداز اور 03 مسافر بتائے جاتے ہیں۔