Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے عراقیب گاؤں کو چوتھی مرتبہ منہدم کر دیا

palestine_foundation_pakistan_demolition21

اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ضلع نقب کے گاؤں عراقیب کو چوتھی مرتبہ منہدم کر دیا، گاؤں کے انہدام کی اس کارروائی میں خصوصی یونٹ نے بھی حصہ لیا، اس دوران اہل علاقہ اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں سے اپنے گاؤں کی حفاظت کرنے والے اہل علاقہ میں سے متعدد افراد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔ ماہ مقدس کے پہلے روزے کو اسرائیلی فوج نے اس گاؤں پر تیسرا حملہ کر کے گھروں کو منہدم کیا اس دوران صہیونی فوج نے گھر کا سارا ساز و سامان حتی کے کاریں اور پانی کے ٹینک بھی اپنے ٹرکوں پر لاد لیے تھے، اسی طرح گاؤں کی طرف آنے والے راستے کو بھی درہم برہم کرنے کے ساتھ ساتھ گاؤں کے نام کی پلیٹ بھی اتار دی تھی۔ ضلع نقب کی دیہی آبادی کے معروف رہنما شیخ صیاح طوری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے صبح پانچ بجے گاؤں پر انتہائی خطرناک حملہ کیا اور ہمارے تمام خیمے اکھاڑ پھینکے، اور رمضان کے بابرکت مہینے میں گاؤں کے باسیوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا۔ انہدامی کارروائیوں کی علاقائی کونسل کے سربراہ ابراہیم وقیلی نے بھی گھروں کو گرانے اور رمضان کے تقدس کا خیال نہ رکھنے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں صہیونی تنظیم سے کسی خیر کی توقع نہیں اس پر لازم ہے کہ وہ منہدم کرے اور ہم پر واجب ہے کہ دوبارہ تعمیر کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری سرپرستی نقب کے غاصب یہودیوں کو حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan