قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں ایک کار میں سوار تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
جنوبی جنین میں ایمبولینس ایمرجنسی سروس کےڈائریکٹر محمود السعدی نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔ قابض فوج نے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
ادھر اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے بتایا کہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق یہ ایک ٹارگت کلنگ آپریشن تھا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ روز جنین اور طولکرم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو قتل کردیا گیا ہے۔ قابض فوج کا عویٰ ہے کہ شہید ہونے والے تینوں فلسطینی مسلح تھے۔
اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینیوں پرقابض فوج پر فدائی حملوںکا الزام عاید کیا ہے۔