Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے الخلیل سے چار فلسطینی اغوا کر لیے

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest29

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے حامیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری رکھتے ہوئے ضلع الخلیل کے گاؤں جبعہ سے چار فلسطینی گرفتار کر لیے۔ یہ چاروں فلسطینی پہلے بھی عباس ملیشیا اور اسرائیلی جیلوں میں رہ چکے ہیں۔
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ صہیونی فوج کے اہلکاروں نے اسیر رہنما شیخ ماہر عبید کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے بیٹے عمر کو گرفتار کر لیا،
اسی طرح کی ایک کارروائی میں قابض فوجیوں نے گاؤں جبعہ پر دھاوا بول کر فتحی، بھاء اور معنز نامی تین بھائیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اس سے عباس ملیشیا بھی ان تینوں کو حراست میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پچھلی رات سے ہی عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے شہر کی شاہراؤں پر گشت کم کر دیا تھا اور اپنے مرکزی ہیڈ کوارٹر چلے گئے تھے۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ اسرائیل قید سے رہائی پانے والے اکثر فلسطینی یہ بتاتے ہیں کہ عباس ملیشیا نے اس سے قبل انہیں گرفتار کرکے معلومات حاصل کر کے اسرائیلی فوج کے سپرد کیں، اور اسی معلومات کی بنا پر انہیں اسرائیلی جیلوں کی سیر کرنا پڑی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan