Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوجی کارروائیاں، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے ہفتے کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر وحشیانہ چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا، جس کے دوران گھروں کی حرمت پامال کی گئی، تلاشی لی گئی اور متعدد نہتے فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج نے دورا اور حلحول کے قصبوں پر دھاوا بولا اور شہر کے داخلی راستوں پر اچانک فوجی چوکیاں قائم کر دیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کے نام پر گھروں کے سامان کی شدید توڑ پھوڑ اور غارت گری کے بعد دو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

نابلس میں قابض اسرائیلی فوجی گاڑیاں نابلس شہر کے مشرقی علاقے اور بیت امرین کے قصبے میں داخل ہوئیں، جہاں قابض فوج کی سفاکیت کے خلاف شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران قابض فوج نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر فیلڈ انویسٹی گیشن کے نام پر اذیت کا نشانہ بنایا، جن میں سے چار نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

طولکرم میں قابض اسرائیلی افواج نے آج علی الصبح عنبتا اور عتیل کے قصبوں میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور تین شہریوں کو اغوا نما گرفتاری کا نشانہ بنایا۔

رام اللہ میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے بیت لقیا اور قبیا گاؤں میں فوجی آپریشن کیا، جہاں صوتی بموں اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے ایک شہری کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض افواج نے شہر کے گرد و نواح میں واقع متعدد قصبوں بشمول عناتا، کفر عقب اور قلندیا کیمپ پر دھاوا بولا۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی اور تذلیل کی۔ صبح کے ابتدائی اوقات میں قلندیا کیمپ سے کم از کم ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan