اسرائیلی فوج کے اہلکار مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں فلسطینی مجلس قانون کے رکن حاتم قفیشہ کے گھر میں داخل ہو گئے اور انہوں نے گھر کی تلاشی لی- حاتم قفیشہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکار آج صبح ان کے گھر میں داخل ہوئے- انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور چیزوں کو ادھر ادھر بکھیر دیا – اسرائیلی فوجی کمانڈر نے حاتم قفیشہ کو صہیونی فو جی تحقیقاتی مرکز ’’عتصیون ‘‘ میں حاضر ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا – فلسطینی مجلس قانون ساز میں حماس کے پارلیمانی گروپ تبدیلی و اصلاح نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کے گھر میں اسرائیلی فوج کے داخل ہونے کی مذمت کی- فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو اس کے کام سے نہیں روک سکتی- فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کر کے رہیں گے