Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فضائی جارحیت کا نیا وار، وسطی غزہ میں دو فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں اتوار کے روز قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جو کہ مسلسل 113 ویں روز بھی سیز فائر کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے وسطی غزہ میں وادی غزہ کے گردونواح میں شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں شہید ہونے والے شہری کی شناخت 48 سالہ ایمن عوض عبد الرحمن زقوت کے نام سے ہوئی ہے۔

میدانی حالات میں اس تازہ ترین کشیدگی کے دوران اتوار کی علی الصبح قابض اسرائیل کی عسکری گاڑیوں نے وسطی قطاع غزہ میں ہی واقع البریج کیمپ کے مشرقی علاقوں کی جانب اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے شمال مشرق میں ایک بارود سے بھرے روبوٹ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے باعث پورے علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہفتے کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیل کی فضائی غارات کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ سنہ 2025 میں 11 اکتوبر سے جاری سیز فائر معاہدے کی دشمن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

غزہ میں سول ڈیفنس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے علاقے شیخ رضوان میں پولیس سینٹر پر قابض دشمن کی بمباری سے 5 افسران شہید اور 15 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے یہ حملے گذشتہ روز رفح کے علاقے میں سرنگوں سے 8 مسلح افراد کے باہر آنے کے بعد سیز فائر کی نام نہاد خلاف ورزی کا جواب تھے۔ دشمن نے یہ ادعا بھی کیا کہ اس نے پورے قطاع میں حماس اور جہاد اسلامی کے 4 رہنماؤں اور ارکان سمیت وسطی غزہ میں حماس کے اسلحہ گودام، اسلحہ سازی کی جگہ اور راکٹ لانچنگ کے دو ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر تحریک حماس نے قابض دشمن کے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی کے دعوے جھوٹے ہیں جن کا مقصد ہماری نہتی قوم کے خلاف جاری قتل عام اور سفاکیت کا جواز فراہم کرنا ہے۔ حماس نے اسے عالمی ثالثوں، ضامن ممالک اور نام نہاد مجلسِ امن کے شرکاء کی توہین قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan