اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے وہاں کام کرنے والے چار فلسطینی مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ فلسطین کے چار نوجوان غزہ کے سرحدہ تباہ حال علاقوں سے ملبہ اٹھا رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ میڈیکل سروسز کے ترجمان کے مطابق چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اٰن دنوں غزہ کی مشرقی سرحد پر فائرنگ کے واقعات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ پچھلے چند دنوں میں اس قسم کے واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔