Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

اسرائیلی عقوبت خانوں میں انسانی حقوق پامال، درجنوں اسیران شہید

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کلب برائے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے جاری جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں شہید ہونے والے ان اسیران کی تعداد 88 ہو گئی ہے جن کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان شہداء میں سے 52 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔ اس تعداد میں اضافہ غزہ سے تعلق رکھنے والے زیر حراست ایمبولینس آفیسر حاتم ریان کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد ہوا ہے۔

کلب برائے اسیران نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسیران منظم طریقے سے کیے جانے والے وحشیانہ تعذیب، بھوکا رکھنے، طبی غفلت (طبی جرائم) اور جنسی تشدد کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ اس کے علاوہ ان اسیران کو بنیادی انسانی حقوق سے محرومی، چھین جھپٹ، تشدد، تذلیل اور انسانی وقار کے منافی حالات میں قید رکھ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد شہید اسیران اب بھی جبری گمشدگی کے جرم کا شکار ہیں جبکہ درجنوں ایسے فلسطینی بھی ہیں جنہیں میدانِ جنگ میں ہی براہ راست فائرنگ کر کے (فیلڈ ایگزیکیوشن) شہید کر دیا گیا۔

کلب برائے اسیران نے اشارہ کیا کہ جنگ بندی کے بعد اسیران کے جسدِ خاکی اور باقیات کی جو تصاویر موصول ہوئی ہیں وہ اس بات کا قطعی ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیلی فوج نے قانون سے ماورا ہو کر اسیران اور زیر حراست افراد کے خلاف منظم طریقے سے ماورائے عدالت قتل کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مرحلہ فلسطینی اسیران کی تاریخ کا سب سے زیادہ خونی اور ہولناک ترین دور بن چکا ہے جس کے بعد سنہ 1967ء سے اب تک ان شہید اسیران کی تعداد (جن کی شناخت ہو چکی ہے) 325 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan