Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا فلسطینی اسیران علاج کے لیے اسپتال منتقل

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے اتوار کی شام غزہ سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینی اسیران کو صہیونی ریاست کے زندانوں سے رہائی کے بعدوسطی غزہ میں شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاکہ ضروری طبی معائنہ کیا جا سکے اور ان کی صحت کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے اسیران میں شمالی غزہ کے بلدہ جبالیا سے تعلق رکھنے والے ابراہیم یوسف ابراہیم معروف عمر 52 سال اور احمد سعدی سعید نصر عمر 30 سال شامل ہیں۔ اسی طرح خانیونس شہر سے نور الدین ناصر ادریس ابو زیادہ کی عمر 34 سال اور محمد اسامہ عبد النجار کی عمر 28 سال ہے رہا کیے گئے جبکہ رفح سے عاطف محمود یاسین الشیخ کی عمر 50 سال اور مشرقی خانیونس کے بلدہ بنی سہیلہ سے ایہاب محمد عبد الکریم ابو ہجرس کی عمر 31 سال بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ تمام اسیران ہسپتال میں طبی معائنے کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں کیونکہ قابض اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران انہیں نہایت کٹھن حالات اور سفاکانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

قابض افواج وقتاً فوقتاً غزہ کے اسیران میں سے محدود تعداد کو اپنی نام نہاد سزاؤں کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کرتی ہیں تاہم رہائی پانے والے زیادہ تر اسیران پر شدید جسمانی کمزوری اور صحت کی بگڑتی حالت کے آثار نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ صورت حال قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک اور سخت ترین قید و بند کی گواہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan