فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے”واعد” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے غزہ کے رہائشی پچیس سالہ ممدوح طنطانی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق طنطانی کو بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین میں قائم ایک اسرائیلی فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے مقدمے کے سماعت کے بعد ناصر صلاح الدین بریگیڈ سے تعلق اور فدائی حملے میں مزاحمت کاروں کی مدد کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ ممدوح طنطانی کو 2004ء میں غزہ کے میں قائم جبالیا مہاجر کیمپ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر گذشتہ چھ برس سے مجاہدین سے تعلق اور اسرائیلی فوج پر حملوں کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔