اسرائیلی عدالت نے 13 سال سے قید تنہائی کاٹنے والے فلسطینی حسن سلامہ کی اسیری میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے کارکن کی قید میں مسلسل 13ویں مرتبہ توسیع کئے جانے کے بعد اسرائیلی جیل حکام نے انہیں بیرشیبا نامی قید تنہائی وارڈ میں منتقل کر دیا ہے- حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈ کے کمانڈر حسن سلامہ کو 1993میں کئی سو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت سے اب تک قید تنہائی کاٹ رہے ہیں- ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حماس کمانڈر یحیی عیاش کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کئی مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی-