مقبوضہ فلسطین میں تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کاکہنا ہے کہ وہ قابض اسرئیلی انتظامیہ کی طرف سے سنائی جانے والی گرفتاری کی سزا کو وہ درخو اعتناء نہیں سمجھتے۔ مقبوضہ فلسطین کے عوام بغیر ہچکچاہٹ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رائد صلاح نے سنہ 48ء میں اسرائیلی زیر قبضہ آنے والے عربہ باطوف قصبے میں فلسطینی تحریک ”ابنا البلاد” کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سر زمین کے باسی ہیں اور علاقے سے ہجرت کرنے والے آخری مہاجر کی وطن واپسی اور صہیونی جیلوں سے آخری اسیر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شیخ صلاح نے قابض انتظامیہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا ”کہ تم ہمیں پابند سلاسل اور قتل توکرسکتے ہو لیکن فلسطینیوں کا وجود مٹانا تمہارے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر ہمار ا حق تمہاری گولیوں سے زیادہ قوی ہے ۔ اس زمین پر ہمارے قدم تمہارے بلڈوزروں سے زیادہ مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں ۔ بشپ عطاء اللہ نے کہا کہ شیخ صلاح کے خیالات صرف اسلامی تحریک ہی کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ترجمانی ہے جو بیت المقدس اور دیگرمقدسات کے دفاع جنگ کر رہا ہے۔ ابناء البلاد کے جنرل سیکرٹری محمد نمنیح نے اپنے خطاب میں حماس پرزور دیا کہ وہ اسرائیل کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل سے دست کش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس میںپورے فلسطین اور گولان کے قیدیوں کو بھی شامل کیا جائے’ بصورت دیگر اس کی افادیت محدود ہوگی۔