انسانی حقوق کے دسیوں سرگرم کارکنوں نے اسرائیلی صدر کی جنوبی افریقا آمد پر اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف کتبے اٹھارکھے تھے جن پر شمعون پریز کو قاتل کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ مظاہرین نے اسرائیلی خون آلود جھنڈے بھی ہاتھوں میں اٹھالئے تھے، جو یہ تاثر دلانے کیلئے تھے کہ اسرائیل معصوم لوگوں کا خون بہانے میں کسی بھی شرم و حیا کا احساس نہیں رکھتا۔ایک اور کتبے میں غزہ محاصرہ فوری طور پرختم کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ مظاہرے میں شریک ایک کارکن چوئے ہن کک نے کہا کہ” ہم یہاں لی مینگ،باک حکومت کی مذمت کرنے آئے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مطعون صدر کا استقبال کیا ” اطلاعات کے مطابق شمعون پزیر کیلئے ایک یونیورسٹی میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی تقریب بھی رکھی گئی تھی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ تقریب فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں احتجاجاَ منسوخ کر دی ۔