Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی سکیورٹی کی نگرانی میں صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

مقبوضہ بیت المقدس گورنری کے مطابق دسیوں قابض صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصی کے صحنوں میں دراندازی کی، جس کے پیچھے قابض اسرائیل کی فوجی فورسز کی مکمل حفاظت موجود تھی۔

مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے بتایا کہ 960 آباد کاروں نے مسجد اقصی میں داخل ہو کر قبہ الصخرہ کے سامنے تلمودی رسومات ادا کیں اور صحنوں میں جان بوجھ کر اشتعال انگیز چکر لگائے۔

مسجد اقصی کو سوائے جمعہ اور ہفتہ کے (جو قابض اسرائیل میں رسمی تعطیل ہیں) باقی ایام میں دو اوقات میں صبح اور شام کے دورانیے کے لیے آباد کاروں کی دراندازی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان دھاووں کا مقصد مسجد اقصیٰ کی زمانہ اور مکانی تقسیم کی سازش آگے بڑھانا ہے۔

یہ دراندازیاں قابض اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کی اسلامی اور تاریخی شناخت مٹانے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں اور مسجد اقصی کی اسلامی خودمختاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جبکہ مقدس شہر کے باشندے اور اندرون فلسطین کے عوام مسلسل صحن اقصی میں جمع ہو کر قابض اور آباد کاروں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے احتجاج اور رباط جاری رکھے ہوئے ہیں، اس پیغام کے ساتھ کہ مسجد اقصی ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

اسی دوران قابض اسرائیل پولیس فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصی میں داخلے پر سخت پابندیاں لگائے ہوئے ہے، ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کر تی ہے اور کچھ کو دروازوں پر روک لیا جاتا ہے، جس سے نمازیوں اور رباط داروں پر دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan