اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیر انتظام عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی زیر کنٹرول علاقوں میں القسام راکٹوں کے تازہ کےحملے کیے ہیں، غزہ سے جنوبی صحرائے نقب کے جنوب کی جانب داغے گئے القسام راکٹوں سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہینچا تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔ راکٹ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی اخبارات میں مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے روکے جانے کے معاہدے کی خبریں نشر ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب القسام بریگیڈ سمیت فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے اسرائیل پر راکٹ حملے روکے جانے کے کسی بھی معاہدے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے فلسطینی تحریک مزاحمت کے خلاف پروپگینڈہ قرار دیا ہے۔