Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی دوران تفتیش اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے: احرار مرکز

fouad-al-khafsh-director-of-the-al-ahrar-center الاحرار مطالعاتی مرکز برائے اسیران و حقوق انسانی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے ہاتھ پشت پر باندھنے کا اعتراف تو شین بیٹ حال ہی میں کیا ہے لیکن اسرائیلی حکام دوران تفتیش اور بہت سے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں جو عالمی سطح پر ممنوع ہیں۔ مرکز کے ڈائریکٹر فائود الخفش نے کہا کہ مثال کے طور پر اسرائیلی افسر قیدیوں کے ہاتھ پیچھے باندھنے’ انہیں بے رحمی سے پیٹنے’ مسلسل جگائے رکھنے اور ٹھنڈا پانی ڈالنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کا یہ کہنا بلاجواز ہے کہ قیدیوں کے فرار ہونے یا تفتیشیوں پر حملہ کرنے سے بچائو کے لئے ہاتھ باندھنا ضروری ہے کیونکہ جیل میں داخل ہونے والا ہر شخص جانتا ہے کہ وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوتے ہیں۔ انہوں نے حقوق انسانی کی تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائیں۔ درایں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے ہسپتال کی جانب علاج کے لئے جانے والے معذور فلسطینی نوجوان احمد اسفور کو اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ احمد نے یروشلم کے فرانسیسی ہسپتال میں علاج کی اجازت لے رکھی تھی مگر اس کے باوجود اسرائیلی حکام نے بیت حنون چیک پوسٹ پر روک کر اس سے بدتمیزی کی، دوائیاں اور شناختی چھین لیا اور گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں قیدیوں کے معاملات سے متعلق ماہر عبدالنعیم فروانہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر ہٹ دھرمی اور یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھنا قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan