لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے اسلامی مزاحمت کی تحریک حزب اللہ کو صیہونیستی دشمن کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے ملک کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: “ہم اپنی آنکھوں کی مانند مزاحمت کی حفاظت کریں گے کیونکہ ہمیں اسکی شدید ضرورت ہے، اسکے علاوہ ہر بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی”۔
وہ لبنانی روزنامے “السفیر” کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔ مائیکل سلیمان نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو سٹریٹجک قرار دیا اور شام کے صدر بشار اسد کو ایک سچا اور مخلص شخص کہا۔