فلسطینی متنازعہ صدر محمود عباس نے اسرائیل کے دباؤ پر فلسطینی مجاہدہ دلال مغربی کے نام سے موسوم گراؤنڈ کے افتتاح کی تقریب ملتوی کردی- دلال مغربی نے 1978ء میں اسرائیل میں فدائی حملہ کیا تھا- اسرائیلی ذرائع کے مطابق رام اللہ کے وسط میں دلال مغربی گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب آج شیڈول تھی- اسرائیلی وزیر اطلاعات و نشریات یولی ایڈلسٹائن نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے خط لکھا تھا جس میں رام اللہ میں دلال مغربی کے نام سے موسوم گراؤنڈ کے افتتاح کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا- اسرائیلی وزیر اطلاعات نے اپنے خط میں ذکر کیا کہ اس مسئلے کے حوالے اسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لائبرمین نے امریکا کو بھی احتجاجی خط لکھا ہے-