Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی خلاف ورزیاں صحافیوں کے لیے خطرہ، مارچ میں 53 واقعات رپورٹ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی صحافیوں کی یونین انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ مارچ سنہ 2026ء کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے صحافیوں کے خلاف 53 سنگین خلاف ورزیاں کیں، جسے یونین نے صحافتی آزادی کے خلاف ایک منظم اور سفاکانہ مہم قرار دیا ہے۔

یونین کی آزادی کمیٹی نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان خلاف ورزیوں میں دو صحافیوں کی شہادت بھی شامل ہے، جن میں غزہ کی پٹی میں ریڈیو قطر کی نامہ نگار آمال شمالی شامل ہیں جو اپنے خیمے پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئیں اور دوسرے مروان حرز اللہ ہیں جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے میڈیا ملازم تھے اور قابض صہیونی عقوبت خانوں میں بدترین تعذيب اور طبی غفلت کے باعث جام شہادت نوش کر گئے۔

رپورٹ میں مزید تفصیل بتائی گئی ہے کہ ان خلاف ورزیوں میں 12 کیسز حراست اور کوریج سے روکنے کے، 8 واقعات گیس اور آواز والے بموں سے براہ راست نشانہ بنانے کے، 8 کیسز مار پیٹ اور جسمانی تشدد کے، 7 واقعات صحافتی آلات کی ضبطگی اور توڑ پھوڑ کے، 6 گرفتاریاں اور 4 گھروں پر چھاپے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو واقعات زبانی دھمکیوں، دو تفتیش کے، ایک مالی جرمانہ (کفالہ) عائد کرنے اور ایک اسلحے کے زور پر دھمکانے کا واقعہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

کمیٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا، بشمول قتل، گرفتاری اور جسمانی تشدد، ان سنگین خلاف ورزیوں کا ایک بڑھتا ہوا تسلسل ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور جن کا واحد مقصد فلسطینی اراضی میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی سفاکیت اور نسل کشی کی آزادانہ میڈیا کوریج پر پابندی لگانا ہے۔

یونین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تمام تر ممارست جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یونین نے عالمی برادری اور صحافیوں کی عالمی فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں اور ذمہ داروں کے احتساب کے لیے آزادانہ تحقیقات کا آغاز کریں۔

آخر میں یونین نے عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوریج میں اضافہ کریں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی صحافت تمام تر چیلنجز کے باوجود اپنا پیغام پہنچانے کا مشن جاری رکھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan