یہودی خاتون ڈرائیور نے فلسطینی نوجوان شہری کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے ایک فلسطینی شہری کو ٹکر دے ماری اور فرار ہو گئی
ذرائع کےمطابق گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے فلسطینی احمد شلھاب کو رفیدیا ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اس طرح کے حادثات بتدریج بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ یہودی آبادکار جب فلسطینی علاقوں کے آس پاس سے گزرتے ہیں تو وہ فلسطینیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سمجھتے ہیں