اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے یافا شہر کے جنوبی علاقے میں فلسطینی شہری کے گھر کومسمار کرنے کا فیصلہ صادر کیاہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق گھر والوں نے اپنی اشیا سمیٹنا شروع کردی ہیں ، انہیں خطرہ ہے کہ اسرائیلی بلڈوزران کے سامان کو بھی تباہ کردیں گے ۔ دوسری جانب فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پولیس اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد تیاری کررہی ہے ۔ گھر کے مالک محمد دکہ نے کہاہے کہ وہ اپنی تمام کوششوں کے باوجود فیصلے کو رکوانے میں ناکام رہا ہے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے دوڑ دھوپ کررہاہے کہ اس کے گھر کو نہ گرایا جائے۔ اس کا گھر دومنزلہ ہے اور وہ دوبچوں کاباپ ہے ۔