مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کی تعمیر وترقی کے ادارے اقصی فاؤنڈیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی میں یہودیوں کے داخل ہونے کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع کر دیا ہے- اسرائیلی عدالت نے مسجد اقصی کے واقعات میں گرفتار ایک شخص کے متعلق فیصلے میں ریمارکس دیئے ہیں کہ مسجداقصی میں مذہبی رسومات ادا کرنے والے یہودیوں کی حفاظت ضروری ہے- اقصی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام مسجد اقصی کے لئے خطرناک ہے- اقصی فاؤنڈیشن نے اس طرح کی کارروائیوں کو روکے جانے پر زور دیا ہے- بیان کے مطابق مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں-