فلسطینی وزیر انصاف ڈاکٹر فراج الغول نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام گولڈ اسٹون رپورٹ کے باعث بے حد پریشان ہیں کیونکہ اس میں اسرائیل کو براہ راست جنگی جرائم کے ارتکاب کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں مقدمے کے اندراج سے اگر یہ رپورٹ یہودی ریاست کے خلاف ایک عالمی دستاویز بن جائے تو اس سے اسرائیلی قبضہ بھی عیاں ہوجائے گا- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کو یقین ہے کہ اس رپورٹ میں دیئے گئے ثبوت ان کے خلاف چارج شیٹ کے لئے کافی ہیں اور فلسطینی حکومت وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں اس رپورٹ کو ہر عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف استعمال کرے گی- انہوں نے بتایا تھا کہ فلسطینی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی جرائم سے متعلق مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب تک 2 ہزار سے زائد کیس درج ہو چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے علاوہ بھی ہمارے پاس فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم ثابت کرنے کے لئے ہزاروں‘ لاکھوں ثبوت موجود ہیں