Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حکام کا یہودی آبادکاری کےلیے عن قریب اہم اجلاس

جلد ہی قابض اسرائیلی حکام کی سول انتظامیہ کی نام نہاد “ڈسٹرکٹ ہائر کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن” ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کررہی ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے اختتام پریہودی آباد کاروں کے لیے ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دینا ہے۔

عبرانی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز رمضان کے مہینے میں اپنی میٹنگ ملتوی کرنے کے بعد آبادکاری کے منصوبوں کی منظوری کے لیے اسرائیلی کمیٹی کو جلد ملاقات کرنے کی دعوت دیں گے۔ یہ اجلاس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرملتوی کردی گئی تھی۔

عبرانی اخبار نے کہا کہ گینٹز نے فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور کے وزیر حسین الشیخ کے مشورے کا جواب دیا کہ وہ ماہ رمضان کے دوران آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری سے گریز کریں اور رمضان کے ختم ہونے تک ملتوی کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ الشیخ نے مغربی کنارے میں قابض حکومت کے کام کے کوآرڈینیٹر غسان علیان پر اصرار کیا کہ وہ بستیوں کی تعمیر کی منظوری کو رمضان کے بعد تک ملتوی کر دیں۔

اسرائیل کے ایک سیاسی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan