اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسیر رکن باسم زعاریر کی مدت قید میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا – صہیونی جیلوں میں قید حماس کے رکن پارلیمنٹ ،سیاسی اسیر باسم زعاریر کی مدت قید 30دسمبر 2009ء کو ختم ہو رہی تھی کہ اسرائیلی حکام نے ایک دفعہ پھر ان کی قید میں توسیع کردی – قابض اسرائیلی فوج نے باسم زعاریر کو ایک برس قبل غزہ جنگ کے دوران اغوا کیا تھا- واضح رہے کہ متعدد فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کے باوجود اسرائیلی عقوبت خانوں میں ابھی تک 16فلسطینی اراکین پارلیمنٹ پابند سلاسل ہیں-