Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکام نے صحرائے نقب میں فلسطینی گاٶں دوبارہ مسمار کر دیا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-women-demolished-homes

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقے صحرائے نقب میں ایک ہفتہ قبل مسمار کیا گیا گاٶں”العراقب” دوبارہ مسمار کر دیا ہے. کارروائی کے دوران اسرائیلی پولیس اور فوج نے مقامی خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کی عرب امور سے متعلق سپریم کمیٹی کے تعاون سے ایک ہفتہ قبل مسمار کیے گیے مکانات کی تعمیر دوبارہ شروع کی گئی تھی. بدھ کے روز قابض صہیونی فوج کی ایک بڑی تعداد بلڈوزروں کے ساتھ بستی میں میں داخل ہوئی اور بغیر کسی وارننگ یا تنبیہ کے مکانات گرانا شروع کر دیے. عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا. اس موقع پر موجود تمام افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی کو ایک طرف جمع کر دیا گیا. شہریوں نے مکانات مسماری کے خلاف شدید احتحاج کیا ،جس پر قابض فوج نے احتجاج کرنے والے خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا. تشدد کا نشانہ بننے والے کئی زخمی بچوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے. قابض پولیس نے احتجاج کرنے والے متاثرین میں شامل کچھ نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے جنہیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے. زخمیوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب علاقوں کا ایک رکن کنیسٹ طالب الصانع بھی شامل ہے. طالب الصانع اس وقت موقع پرموجود تھے جب اسرائیلی فوج نے بستی پر چڑھائی کر دی وہ ایک مکان میں داخل ہو گئے اور باہر نکلنے سے انکا کر دیا اس پر پولیس نے مکان کے اندر داخل ہو کر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا. آخری اطلاعات آنے تک وہ اسپتال میں بے یوش بتائے جاتے تھے. خیال رہے کہ صحرائے نقب کی فلسطینی عرب شہریوں کی یہ قدیم بستی ہے. بستی کے کل 45 مکانات ہیں جنہیں چند روز قبل اسرائیلی فوج نے مکمل طور پرمسمار کر دیا تھا. شہریوں نے مکانات کی تعمیر دوبارہ شروع کی تھی، آج صہیونی فوج نے اسے دوبارہ مسممار کر دیا ہے. اسرائیل کی جانب سے صحرائے نقب کے دیگر 65 دیہاتوں کو بھی مسمار کرنے اور وہاں موجود عرب شہریوں کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یاد رہے کہ صحرائے نقب میں موجود یہ فلسطینی شہری صدیوں سے آباد چلے آ رہے ہیں. اسرائیل ان علاقوں کو فلسطینیوں سے خالی کر کے وہاں یہودیوں کی بستیاں تعمیر کرنا چاہتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan