دو سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کے اہل خانہ نے حقوق انسانی کی تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے بارے میں معلوم کریں کہ وہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے فلسطینی قیدی احمد عبید ربو کے اہل خانہ سے قیدیوں سے متعلق تنظیم و عید کے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو 2 سال قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران گرفتار کیا گیا- اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے ریڈکراس سے بھی اپیل کی ہے مگر کوئی جواب نہیں ملا- احمد عبیدربو شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے-