Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جیل میں بہیمانہ تشدد سے فلسطینی نوجوان شہید

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی اسیران کے امور کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر بیت لحم کے بلدہ حوسان سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمن سفیان محمد السبتین قابض اسرائیل کی جیل میں بہیمانہ تشدد سے شہید ہو گئے۔ ان کی شہادت قابض اسرائیل کے شعاری تصیدک ہسپتال میں ہوئی جہاں انہیں تشویشناک حالت کے باوجود قید ہی میں رکھا جا رہا تھا۔

اسیران کی تنظیموں کے مطابق شہید عبدالرحمن السبتین انیس جون سنہ2025 سے قابض اسرائیلی حراست میں تھے اور تاحال پابند سلاسل تھے، ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا تھا۔

قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے اسیران اور گرفتار شدہ فلسطینیوں کی تعداد انسانیت حدوں کو چھو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مستند اعداد و شمار کے مطابق شہید اسیران کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ تعداد حتمی نہیں۔ ان میں سے پچاسی شہداء کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں پچاس کا تعلق غزہ سے تھا۔

عبدالرحمن سبتین کی شہادت کے بعد سنہ1967ء سے اب تک فلسطینی اسیران کی تحریک کے معروف شہداء کی مجموعی تعداد تین سو بائیس تک پہنچ گئی ہے۔ یہ وہ شہداء ہیں جن کی شناخت باضابطہ طور پر اداروں کے پاس محفوظ ہے۔

اس امر کا ذکر لازم ہے کہ اس وقت قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید اکثریت ایسی ہے جنہیں بغیر مقدمہ اور بغیر کسی قانونی عمل کے رکھا گیا ہے۔ ان میں بڑی تعداد انتظامی حراست کے شکار مظلوم فلسطینیوں کی ہے جب کہ باقی قابض اسرائیل اپنی ظالمانہ درجہ بندی میں “غیر قانونی جنگجوا” قرار دیتا ہے۔

اداروں کے پاس موجود تازہ ترین معلومات کے مطابق نومبر سنہ2025ء تک انتظامی قیدیوں کی تعداد تین ہزار تین سو اڑسٹھ تک پہنچ گئی تھی جب کہ “غیر قانونی جنگجو” قرار دیے گئے قیدیوں کی تعداد بارہ سو پانچ ہے۔ یہ اعداد و شمار بھی غزہ کے تمام گرفتار شدہ فلسطینیوں کو شامل نہیں کرتے۔

یہ المناک شہادت فلسطینی اسیران کے خلاف قابض اسرائیل کی منظم سفاکیت، تشدد، لا قانونی گرفتاریوں اور موت کے دہانے پر دھکیلنے کی پالیسی کی تازہ ترین کڑی ہے جس نے فلسطینیوں کے صبر، عزم اور حق آزادی کی جدوجہد کو مزید جلا بخشی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan