اردن میں قومی کمیٹی برائے اسیران و لاپتہ افراد نے اسرائیلی جیلوں سے رہنما ہونے والے دو اسیران انس ابو خضیر اور سعد کاظم کے اعزاز میں اردن کے دارالحکومت میں استقبالیہ دیا – جس میں اردن کے انجینئرز کی یونین کے نمائندوں ، قومی کمیٹی کے ارکان اور رہا ہونے والے اسیران کے والدین نے شرکت کی – ’’اردنی قومی کمیٹی برائے اسیران ولاپتہ افراد‘‘ کے نمائندے محمد القاق نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسرائیل کی جیلوں میں قید آخری اردنی قیدی کی رہائی تک کوششیں جاری رہیں گی – تمام مشکلات کے باوجود پس دیوارزنداں ہیرو کواکیلا نہیں چھوڑ اجا ئے گا