Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جیلوں میں 9300 فلسطینی بدترین حالات میں قید

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی قیدیووں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 9300 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں زیادہ تر افراد انتظامی حراست میں ہیں۔

بیان میں قابض اسرائیل کی جیلوں کی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے آغاز تک یہ تعداد حاصل کی گئی ہے، اور اس میں قابض فوج کے زیر انتظام کیمپوں میں موجود قیدی شامل نہیں ہیں۔

اداروں نے بتایا کہ سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 1254 ہے، جبکہ خواتین قیدیوں کی تعداد 51 ہے جن میں دو نابالغ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بچوں کی تعداد تقریباً 350 ہے جو “عوفر” اور “مجدو” جیلوں میں قید ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انتظامی قیدیوں کی تعداد 3350 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ “غیر قانونی جنگجو” کے طور پر قابض اسرائیل کی طرف سے شناخت کیے گئے قیدی 1220 ہیں۔ اس میں غزہ میں فوجی کیمپوں میں موجود تمام قیدی شامل نہیں۔

اداروں نے مزید بتایا کہ اس زمرے میں لبنان اور شام کے عرب قیدی بھی شامل ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق کی رپورٹس اور آزاد کیے گئے قیدیوں کی مصدقہ شہادتوں کے مطابق فلسطینی قیدی قابض اسرائیلی جیلوں میں سنگین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں تشدد، اذیت رسانی، زیادتی، بھوک و افلاس اور طبی سہولیات سے محرومی شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق غزہ سے کم از کم 100 قیدی شہید ہو چکے ہیں، جن کی شناخت معلوم ہے،سات اکتو بر 2023ء اذیت رسانی، طبی غفلت اور ناقص قید کے حالات کے باعث مزید دسیوں فلسطینی قیدیوں کی حالت خطرے میں ہے۔ اس دوران سینکڑوں دیگر قیدی لاپتہ ہیں اور قابض اسرائیل کی جبری گمشدگی کی پالیسی کے تحت ان کا کوئی سراغ نہیں۔

یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب قابض اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر قیدیوں کے حالات کو مزید سخت کر رہا ہے، خوراک اور پانی کی مقدار کم کر رہا ہے، ملاقاتوں اور نہانے کے مواقع محدود کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینی و بین الاقوامی اداروں کے مطابق یہ اقدامات غیر انسانی ہیں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan