Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جیلوں میں قید بچوں کی حالت روز بروز خراب ہو رہی ہے: واعد

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اسیران اور رہا ہونے والوں کی تنظیم “واعد “نے قابض اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی حالت میں تیزی سے ہونے والی بگاڑ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان بچوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم بچوں کے حقوق سے متعلق تمام بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہیں۔

واعد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اسیر بچے نہایت کٹھن اور غیر انسانی قید و بند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں انہیں مناسب لباس اور بستر سے محروم رکھا جا رہا ہے، ناقص اور ناکافی خوراک دی جا رہی ہے، شدید گنجائش سے زیادہ قید رکھا جاتا ہے اور دانستہ طور پر طبی سہولیات سے محرومی مسلط کی جا رہی ہے، جس کے تباہ کن اثرات ان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر مرتب ہو رہے ہیں۔

تنظیم نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ صفائی اور صحت کی بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث اسیر بچوں میں متعدی امراض پھیل رہے ہیں، جبکہ انہیں نہ تو ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی مناسب طبی نگرانی میسر ہے۔

واعد نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام اقدامات منظم تشدد کی بدترین شکل ہیں، بالخصوص بچوں کے خلاف ۔اس حوالے سے قابض اسرائیلی فوج اسیر بچوں کی سلامتی اور زندگی کی مکمل ذمہ دار ہے۔ تنظیم نے عالمی اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کریں، فوری طور پر حرکت میں آئیں، اسیر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان کے خلاف جاری سفاکانہ خلاف ورزیوں کو بند کرائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan