Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے زیرانتظام آٹھ جیلوں اور تین سینٹرل جیلوں میں پابند سلاسل آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مغربی کنارے میں”اسٹڈی سینٹر برائے امور اسیران” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز صہیونی جیل حکام نے متعدد جیلوں میں قیدیوں کے مندوبین سے ملاقاتیں کیں اور قیدیوں کی طرف سے بھوک ہڑتال روکنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا، تاہم اسیران کے مندوبین نے قیدیوں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مطالبات کے پورے کیے جانے تک مکمل طور پر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔

اس موقع پر قیدیوں کے مقرر کردہ مندوبین نے صہیونی حکام کو بتایا کہ قیدی اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک ان کے بنیادی مطالبات جن میں ان کے اہل خانہ سے ملاقات، قیدیوں پر تشدد کی روک تھام، قیدخانوں میں طعام و قیام کی قانونی سہولتوں کی فراہمی سمیت قیدیوں کے مسلمہ حقوق انہیں فراہم نہیں کر لیے جاتے، وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔

اسیران کی مقررکردہ کمیٹی نے دو ٹوک الفاظ میں صہیونی انتظامیہ کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ایک ہزارکے قریب قیدی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل ہیں، ان کے اہل خانہ کو گذشتہ چارسال سے ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ قابض حکام مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو بھی ان کے اسیر عزیزوں سے ملنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، کہیں سیکیورٹی اور امن و امان کی آڑ میں انہیں اسیران سےملاقات سے روکا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں قیدیوں کے لیے انسانی حقوق کے مندوبین اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے ارسال کردہ اشیاء بھی ان تک نہیں پہنچائی جاتیں۔ جبکہ الجزیرہ ٹی وی سمیت دیگرکسی بھی غیر ملکی میڈیا کے گروہ کو قیدیوں سے ملاقات کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا۔ جب تک مذکورہ تمام پابندیاں ختم کرتے ہوئے قابض حکام انہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم نہیں کرتے وہ اس وقت تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق اور قیدیوں کے امور کےلیے کام کرنے والی تنظیموں نے قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے قیدیوں کو ان کے تمام حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صہیونی قید خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے بھوک ہڑتال کے اعلان پر فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں۔

اس سلسلے میں آج بروز بدھ غزہ کی پٹی، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال حال ہی میں مغربی کنارے میں قائم ایک صہیونی جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال سے شروع ہوئی تھی، جو اب اسرائیل کی تمام جیلوں میں کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan