Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جرائم سے نمٹنے کے لیے دنیا کی تمام پارلیمانوں کو متحد ہونا ہو گا: المصری

palestine_foundation_pakistan_mushir-al-masri-mp-of-hamass-parliamentary-bloc-in-the-plc2

فلسطینی رکن پارلیمان اور کمیٹی برائے رہائی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ مشیر المصری نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے خلاف اسرائیلی جرائم پر غور کیلیے دنیا بھر کے ممالک سے جنیوا میں ایک عالمی کانفرنس میں بیٹھ کر غور کا مطالبہ کیا ہے۔ المصری نے یورپی یونین کے سیکرٹری جنرل اینڈرس جونسن کر ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی پارلیمنٹیرینز پر مزید مظالم سے روکنے کے لیے طاقت کی زبان میں بات کرنا ہو گی۔ انہوں نے یورپی یونین سے گرفتاریوں کی اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر المصری نے اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 7000 سے زائد فلسطینی اسیران کے معاملے یورپی یونین کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین کو فلسطینی اراکین پارلیمان پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کا بیڑہ بھی اٹھانا چاہیے۔ اسرائیل مختلف اراکین پارلیمان کو اغوا کرکے تمام عالمی قوانین اور دنیا بھر کے مطالبات کو جوتے کی نوک پر رکھے ہوئے ہے جس کے تدارک کے لیے عالمی برادری کو مل بیٹھ کر غور کرنا ہو گا۔ المصری نے اپنے خط میں جونسن کی جانب سے طلب کی گئی حراست میں لیے گئے فلسطینی اراکین کے متعلق معلومات بھی یورپی یونین کو ارسال کیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی اراکین پارلیمان ڈاکٹر حاتم قفیشہ، نایف رجوب، خلیل الربعی، محمد الطل اور ڈاکٹر عمرعبد الرزاق کو عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan