لبنان کے صدر میشل سلیمان نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والوں کوپھانسی پر لٹکا دیا جانا چاہئے لبنان میں ایک موبائل فون کمپنی ميں کام کرنے والے اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری اورلبنانی حکام کی طرف سے اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف سخت کاروائی کے مطالبے کے بعد لبنان کے صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ جاسوسوں کوپھانسی کی سزادئے جانے کے عدالتی فیصلے پردستخط کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہيں ۔لبنانی صدر نے کہاکہ اسرائیلی جاسوسوں کونشان عبرت بنادیا جانا چاہئے اورلبنان کی عدالتوں کو بھی اس سلسلے میں کوئي نرمی نہیں برتنا چاہئے ۔پچھلے ہفتے لبنان کی موبائیل کمپینی کے ایک اہلکار کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا تھا جس سے بازپرس جاری ہے