فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی گروپ کے ترجمان ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد بین الاقوامی سیاست کی نبض چیک کرنا ہے- وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کا رویہ کیسا ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف ردعمل بیان کرتے ہوئے کہا- واضح رہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی – ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت مسلمان حکمرانوں کی خاموشی کا نتیجہ ہے- ڈاکٹر صلاح بردویل نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی جماعتوں سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کا اتحادہی اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا واحد راستہ ہے –