Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں 3 شہری جان بحق

غزہ –مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر مسلسل حملے جاری ہیں ۔حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ جنگ بندی کے بعد سے ابتک 245فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کے شہری دفاع کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں سے الشفا ہسپتال میں 35 لاشیں منتقل کی گئی ہیں ۔ ملبے سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے ۔

اسرائیل کی جانب سے 2 سال سے زائد عرصے سے جاری بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 69 ہزار 180 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں زیادہ تر رہائشی عمارتیں اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں ۔صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔صیہونیوں کے حملوں میں چار مقامی فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔ صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں اور املاک کو بھی نذرآتش کردیا ۔

فلسطینی صدر محمود عباس اور فرانسیسی صدر میکرون نے پیرس میں ملاقات کے دوران فلسطینی آئین بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے ۔ ملاقات میں دونوں صدور کے درمیان غزہ امن معاہدے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق فلسطینی ریاست کی مضبوطی کے لیے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ ایک خودمختار ریاست وجود میں آئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan