Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں خونریز فضائی حملے

غزہ  – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ مسلسل 112 ویں روز بھی قابض دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے شمال مغرب میں واقع اصداء کے علاقے میں قابض اسرائیل نے “ابو حدايد” خاندان کے خیمے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے اور کئی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شہداء میں خاندان کے بزرگ ربحی حماد محمد ابو حدايد (دادا)، ان کے بیٹے محمد، حازم اور ہیجر، نیز پوتے پوتیاں لیا محمد ربحی ابو حدايد، شام حازم ربحی ابو حدايد اور جبریل حازم ربحی ابو حدايد شامل ہیں۔

طبی ذرائع نے مزید بتایا کہ غزہ شہر کے مغرب میں العباس چوک کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 شہری شہید ہو گئے۔

غزہ کے مشرق میں جبالیہ سٹینڈ کے قریب ایک اپارٹمنٹ پر قابض دشمن کی بمباری سے 5 شہری زخمی ہوئے۔

وسطی غزہ شہر میں شارع الجلاء کے گرد و نواح میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر قابض اسرائیل کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

قابض دشمن کے طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کی وسطی گورنری کے مشرقی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک قابض افواج اپنی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 524 فلسطینیوں کو شہید اور 1360 کو زخمی کر چکی ہیں۔

سنہ 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اس نسل کشی کی جنگ میں قابض افواج اب تک 71,667 سے زائد شہریوں کو شہید اور 171,343 سے زائد کو زخمی کر چکی ہیں، اس کے علاوہ شہری انفراسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے، جس کی تعمیرِ نو کی لاگت کا تخمینہ اقوامِ متحدہ نے تقریباً 70 ارب ڈالر لگایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan