Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی تنظیم ’’بتسیلم‘‘ نے گلانٹ سے غزہ جنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

palestine_foundation_pakistan_yoav-galant-major-general-to-be-israels-20th-idf-chief-of-staff11

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی معروف اسرائیلی تنظیم ’’بتسیلم‘‘ نے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کی جانب سے غزہ جنگ کے ماسٹر مائنڈ جنرل یوعاف گلانٹ کو اسرائیلی فوج میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف مقرر کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے غزہ جنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تنظیم نے غزہ جنگ کے سیاسی یا فوجی فیصلہ سازوں کا تعین اور تحقیق کے بغیر کی جانے والی اس تقرری کو غیر متوازن قرار دیا ہے۔ بالخصوص غزہ کی پٹی پر کی جانے والی جارحیت ’’کاسٹ لیڈ‘‘ نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ اس کارروائی کے وقت گلانٹ اسرائیل کے جنوبی علاقوں کا سربراہ تھا جس نے غزہ پر اس تباہ کن جارحیت کا منصوبہ بنایا۔ تنظیم نے کہا کہ اس کارروائی کو ڈیڑھ سال بیت چلا ہے مگر اب تک اعلی اختیاراتی سطح پر اس خونریز کارروائی کی تحقیق کے لیے کوئی آزاد اور خود مختار ایجنسی کا قیام عمل میں نہ آ سکا ہے، جبکہ جاری تحقیقات میں اسرائیلی فوج کے ادنی درجے کے اہلکاروں کو ہی شامل کیا جا رہا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس خونریز آپریشن میں غزہ کی پٹی کے نہتے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، کارروائی میں 759 شہری جاں بحق ہوئے، یہ لوگ کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں تھے۔ شہید ہونے والوں میں 318 بچے بھی شامل تھے۔ اس جنگ میں 3500 رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں تقریبا 20 ہزار افراد کو چھت سے محروم ہونا پڑا۔ تنظیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی بھی آزاد تحقیقات کے نتائج سے اسرائیلی فوجی قیادت پر یہ جنرل گلانٹ کے اس اندوہناک کارروائی میں ملوث ہونا واضح ہو جائے گا، اور تحقیقات سے جنرل کی اخلاقی پستگی بھی کھل کر سامنے آ جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan